کھیل

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد نے حارث رؤف اور بابراعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیاٹنگ آل راونڈر افتخار احمد نے بھی عمرہ لی سعادت حاصل کرلی ہے۔

جدہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیاٹنگ آل راونڈر افتخار احمد نے بھی عمرہ لی سعادت حاصل کرلی ہے۔

افتخار احمد نے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف اور آل راونڈر فہیم اشرف کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر احرام پہنے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

آل راونڈر افتخار احمد نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ الحمداللہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر خود کو خوش قسمت محسوس کررہا ہوں۔

افتخار احمد نے یہ بھی لکھا ہے کہ مبارک مہینے میں عمرہ کی ادائیگی پر اللہ تعالیٰ کا بہت شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ حارث روف اور فہیم اشرف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جبکہ بابراعظم بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

حارث روف اور بابراعظم نے سعودی عرب سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔