بین الاقوامیجرائم و حادثات

کشتی میں آگ لگنے سے دس مسافر ہلاک

منیلا: جنوبی فلپائن میں بدھ کی دیر رات 200 سے زیادہ افراد کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر ہلاک ہو گئے۔

منیلا: جنوبی فلپائن میں بدھ کی دیر رات 200 سے زیادہ افراد کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر ہلاک ہو گئے۔

ایک مقامی اہلکار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

باسیلان صوبے میں آفات سے نمٹنے اور بندوبست کے دفتر کے سربراہ نکسن الونزو نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے سات مسافر لاپتہ ہیں۔ کم از کم 195 مسافروں اور عملے کے 35 ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو جہاز پر چار لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ چھ کو ساحل پر لایا گیا۔ مسٹر الونزو نے کہا کہ مسافروں کی موت پانی میں کودنے کے بعد ڈوبنے سے ہوئی اور کچھ اس دوران زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی جولو سے زامبوانگا شہر جا رہی تھی کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے باسیلان صوبے کے حاجی محمد شہر کے بلُک-بلُک جزیرے پر آگ بھڑک اٹھی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تلاش اور بچاؤ آپریشن میں مدد کے لیے اہلکار اور ایک بحری جہاز تعینات کیا ہے، تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

ذریعہ
یواین آئی