تعلیم و روزگار

گروپ Iپریلمس کے امتحانات منسوخ

آج تازہ ترین طور پر گروپI پر یلمس، کے ساتھ ساتھ اے ای ای اور ڈی اے او امتحانات کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کے افشا واقعہ کے خلاف ساری ریاست میں احتجاج منظم کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I پریلمس امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے پہلے ہی اسسٹنٹ انجینئر کے علاوہ ٹاؤن پلاننگ اور وٹرنری اسسٹنٹ آفیسرس کے عہدوں پر تقررات کیلئے منعقدہ اہلیتی امتحانات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی طلبہ کو گروپ I کی مفت کوچنگ، 20 مارچ آخری تاریخ
سرکاری اسکولس میں چہرہ کی شناخت کانظام متعارف کرانے کا منصوبہ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

 آج تازہ ترین طور پر گروپI پر یلمس، کے ساتھ ساتھ اے ای ای اور ڈی اے او امتحانات کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کے افشا واقعہ کے خلاف ساری ریاست میں احتجاج منظم کئے جارہے ہیں۔

 طلباء تنظیموں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت کے خلاف مورچہ کھول رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 16 ستمبر2022 کو گروپIIپر یلمس کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ اب منسوخ کردئیے گئے گروپIپریلمس کا 11 جون کو دوبارہ انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

 ٹی ایس  پی ایس سی کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کے مطابق گروپI پریلمس کو منسوخ کردیا گیا۔

 22 جنوری 2023 کو اے ای ای اور26 فروری کو ڈی اے او امتحانات منعقد کئے گئے تھے جنہیں آج منسوخ کردیا گیا۔ دوسری طرف باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کئی اہلیتی امتحانات کو منسوخ کئے جانے کا امکان ہے۔