تعلیم و روزگار

انٹر امتحانات، جملہ 4 طلبہ نقل نویسی میں پکڑے گئے

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحانات 2023 کے تحت سال اول کے لیے آج باٹنی‘ ریاضی اور پولیٹیکل سائنسس کے امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں لایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحانات 2023 کے تحت سال اول کے لیے آج باٹنی‘ ریاضی اور پولیٹیکل سائنسس کے امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں لایاگیا۔

آج کے امتحانات میں 5,20,300 کے منجملہ 4,95,044 طلباء نے شرکت کی۔ 24.986 طلباء (4.8 فیصد) غیر حاضر رہے۔

چار طلباء کو(رنگاریڈی میں ایک حیدرآباد میں 3) کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ریاست بھر میں کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔