تعلیم و روزگار

مانو یو جی کورسس میں مرکزی امتحان کے ذریعہ داخلوں کی آخری تاریخ

پی جی، بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما انجینئرنگ، ریسرچ پروگرامس اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے یونیورسٹی علیحدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مرکزی جامعات کے مشترکہ داخلہ امتحان CUET 2023 کے ذریعہ انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔

متعلقہ خبریں
مانو فاصلاتی پروگرامس کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
مناسب ہدف کا تعین اور سخت محنت کیریئر میں کامیابی کی ضمانت۔ مانو میں طلبہ کا تعارفی پروگرام
گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم رول، اردو یونیورسٹی میں سمینار

پروفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب مانو میں تمام کورسس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق رواں سال چار سالہ یو جی آنرز، ریسرچ پروگرام ملٹی ڈسپلنری طرز میں ایک سے زائد انٹری اور ایگزٹ کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔

یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرس (جنرل اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن ) بی کام آنرس ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کیمیاء) ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس) ، بی ایس سی آنرس (حیوانیات، نباتیات، کیمیائ) بی ووک میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بی ووک میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) شامل ہیں۔

امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس http://manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔

پی جی، بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما انجینئرنگ، ریسرچ پروگرامس اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے یونیورسٹی علیحدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔