سوشیل میڈیا

ٹویٹر اکاؤنٹ کی بحالی پر ٹرمپ نے کیا کہا؟؟

واضح رہے کہ ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے 15 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ایک پول کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر بحال کردیا تھا۔

نیویارک: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر ٹویٹر پر بحال کر دیا گیا ہے لیکن ہفتہ کی سہ پہر سابق صدر ٹرمپ نے اس پلیٹ فارم (ٹویٹر) پر واپس آنے کے لئے اپنے یقین کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ وہ مقبول عام سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹویٹر) پر واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ آپ مثبت ذہن کے ساتھ ووٹ دیں اور فکر نہ کریں، ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ ٹروتھ سوشل خاص ہے۔

بتادیں کہ ٹروتھ سوشل بھی ٹویٹر جیسا ایک ایپ ہے جو خود ٹرمپ نے تیار کرایا ہے۔ یہ ایپ فی الوقت ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے 15 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ایک پول کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر بحال کردیا تھا۔

ایلون مسک نے دعوی کیا کہ پول 24 گھنٹے رکھا گیا تھا جس میں 15 ملین لوگوں نے حصہ لیا اور انہوں نے ٹرمپ کی بحالی کے لئے ہاں یا نہیں میں جواب دیا تھا۔ ان کی بحالی کی تائید میں 52 فیصد ووٹ آئے جس کے بعد ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 29.1 ملین فالوورس ہیں اور اکاؤنٹ بحال ہونے کے باوجود انہوں نے اس پر واپسی سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2021 میں امریکی انتخابی نتائج کو قبول نہ کرتے ہوئے ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کردیا تھا اور اس تشدد کے لئے ٹرمپ کو ہی ذمہ دار سمجھتے ہوئے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔