تعلیم و روزگار

پروفیسر حبیب نثار صدر شعبہ اردو مقرر

فکشن اکیڈیمی حیدرآباد کے جوائنٹ سکریٹری جناب کفیل احمد کی اطلاع کے مطابق حیدرآباد سینٹرل یونی ورسٹی کی اگزیکٹیو کمیٹی نے ڈاکٹر حبیب نثار کو دوبارہ صدر شعبہ اردو منتخب کیاہے۔

حیدرآباد: فکشن اکیڈیمی حیدرآباد کے جوائنٹ سکریٹری جناب کفیل احمد کی اطلاع کے مطابق حیدرآباد سینٹرل یونی ورسٹی کی اگزیکٹیو کمیٹی نے ڈاکٹر حبیب نثار کو دوبارہ صدر شعبہ اردو منتخب کیاہے۔

وہ‘ حیدرآباد کے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز استاد شیخ داؤد کے فرزند ہیں۔ انھوں نے حیدرآباد سینٹرل یونی ورسٹی سے ہی اپنا ایم فل کا مقالہ پروفیسرگیان چند جین کی نگرانی میں اور پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ ”اردو ادب میں ہندوستانی موسیقی، ایک جائزہ“ کے موضوع پر پروفیسر سید مجاور حسین رضوی کی نگرانی میں 1989 میں قلم بند کیا۔

ڈاکٹر حبیب نثار کا شمار اردو کے معروف اسکالر اور دکنی کے اہم محققین میں ہوتاہے۔ انھوں نے اپنی تحقیق کے ذریعہ دکنی ادب کے چند سنگ میل کی نشاندہی کی ہے اوردکنی کے کئی مخطوطات کوپہلی مرتبہ متعارف کروایا۔

ڈاکٹر حبیب نثار کی تاحال ایک درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور 100 سے زاید تحقیقی مضامین برصغیر کے اہم رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

انھوں نے 15 انٹرنیشنل سمیناروں کے علاوہ 125 نیشنل سمیناروں میں مقالات پیش کئے، ان کی نگرانی میں 20 پی۔ ایچ۔ ڈی اور 60 ایم فل کے اسکالرس نے اپنے تحقیقی مقالات کی تکمیل کی ہے۔وہ، اردو میں UGC کا JRF امتحان کامیاب کرنے والے وہ آندھراپردیش کے پہلے اسکالر ہیں۔

علاوہ ازیں وہ کئی انعامات و اعزازات سے سرفراز کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی کے اسکالرس اور اردوبرادری پروفیسر حبیب نثار کے دوبارہ صدر شعبہئ اردو منتخب کیے جانے پر ہدیہ تشکر اور دلی مبارکباد پیش کی ہے۔