جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دُہری ڈگری پروگرام کی تجویز
جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نیشنل ایجوکیشن پالیسی(این ای پی) 2020 کے مطابق اگلے تعلیمی سال سے دُہری ڈگری (آن لائن لرننگ اور 4 سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام) شروع کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نیشنل ایجوکیشن پالیسی(این ای پی) 2020 کے مطابق اگلے تعلیمی سال سے دُہری ڈگری (آن لائن لرننگ اور 4 سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام) شروع کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔
جامعہ اکیڈیمک کونسل کی میٹنگ میں گزشتہ ہفتہ اس پر غور کیا گیا۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسس کے لئے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ پر بھی غور کیا گیا۔
اکزیکٹیو کونسل کی اگلی میٹنگ میں اس پر غور ہوگا۔جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جامعہ این ای پی کے مختلف پہلوؤں کو اپنارہی ہے۔
امکان ہے کہ جامعہ 4 سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام شروع کرے گی جس میں اکزٹ اور انٹری کے کئی آپشن ہوں گے۔
کوئی بھی طالب ِ علم بہ یک وقت 2 اکیڈیمک پروگرام جاری رکھ سکے گا۔ ایک پروگرام فل ٹائم فزیکل موڈ میں ہوگا جبکہ دوسرا آن لائن موڈ میں ہوگا۔ دونوں پروگرامس کے اوقات مختلف ہوں گے۔