اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امتحانات اب تلگو میں بھی منعقدہوں گے

اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں میں تقررات کے لئے منعقد شدنی اہلیتی امتحانات کواب تلگومیں بھی منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

حیدرآباد: اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف محکموں میں تقررات کے لئے منعقد شدنی اہلیتی امتحانات کواب تلگومیں بھی منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے ریلویز وفاع‘بینکس اوردیگر مرکزی محکموں میں تقررات کیلئے اہلیتی امتحان مختلف زبانوں میں منعقدکیاجاتاہے۔

حالیہ عرصہ میں صدر بی آرایس وچیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ سے نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا تھا کہ مختلف ریاستوں کی سرکاری زبان میں ایس ایس سی کے ذریعہ اہلیتی امتحان منعقد کیاجانا چاہئے تاکہ نوجوانوں کوملازمت کے موقع سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوسکے۔چ

یف منسٹرکی نمائندگی کے بعد اب انگریزی‘ہندی کے ساتھ ساتھ دستور کے شیڈول 8میں شامل تمام زبانوں میں اہلیتی امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

اب ہر ریاست میں اپنی اپنی سرکاری زبانوں میں گروپ۔I۔IIاورIIIسب انسپکٹر آف پولیس کے عہدوں پرتقررات کے لئے منعقد شدنی اہلیتی امتحان سے مقامی عوام کو فائدہ ہوگا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button