انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور کی فلم براہماسترا 4نومبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

عالیہ بھٹ نے کہا،”برہماسترا میرے اور ہم سبھی کے لئے بہت ہی خاص اور دل کے قریب رہی ہے۔ ایک اداکار کے طور پر، میں اس طرح کی برائٹ ویژن کا حصہ بن کرعزت محسوس کر رہی ہوں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہماسترا ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 4نومبر کو ریلیز ہوگی۔

ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی سپرہٹ فلم برہماسترا: پارٹ ون شیو کا پریمئر 4نومبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہوگا۔

یہ شائقین کے لئے ہندی،تمل تلگو،کنڑاور ملیالم میں فراہم ہوگی۔اس فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکی نینینی بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ برہماسترا ن کے لئے ایک خاص جرنی رہی ہے۔خاص طور پر ایان مکھرجی نے جس طرح فلم سازی کی ہے، وہ ہماری زندگی کا ایک انوکھا تجربہ ہے۔ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد اسے پوری دنیا میں زبر دست ریایکشن ملا ہے۔ اہیں انھوں نے اس کے ڈیجیٹل ریلیز کے بارے میں کہا کہ ڈیجیٹل پریمئے کا مقصد فلم کو ملک بھر میں شائقین کے اور بھی قریب لانا ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا،”برہماسترا میرے اور ہم سبھی کے لئے بہت ہی خاص اور دل کے قریب رہی ہے۔ ایک اداکار کے طور پر، میں اس طرح کی برائٹ ویژن کا حصہ بن کرعزت محسوس کر رہی ہوں۔ یہ دنیا بھر میں کسی تہوار سے کم نہیں رہا ہے، ہم او ٹی ٹی ریلیز کے ساتھ برہماسترا کو فینس کے قریب لانے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ ایک بار پھر، برہماسترا اب تمھارا ہے۔

ایان مکھرجی نے کہا کہ برہماستر ا کا سفر بہت ہی دلچسپ اور چیلنجنگ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تمام دنیا کے شائقین کے شکر گزار ہیں، جنھوں نے اپنا پیار اور تعاون کے ساتھ فلم کو اپنایا ہے۔
برہماسترا ہماری تہذیب، ہماری روحانیت کا عظیم جشن ہے۔