انٹرٹینمنٹ

سشانت کو ریا چکرورتی  منشیات سپلائی کرتی تھی: این سی بی

این سی بی نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں خصوصی عدالت کو بتایا کہ ریا کو اپنے بھائی شووک سمیت شریک ملزمان سے گانجے کی متعدد ڈیلیوری مل رہی تھی، جسے انہوں نے راجپوت کے حوالے کیا۔

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی چارج شیٹ میں بدھ کو کہا گیا ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہم کرتی تھیں۔

این سی بی نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں خصوصی عدالت کو بتایا کہ ریا کو اپنے بھائی شووک سمیت شریک ملزمان سے گانجے کی متعدد ڈیلیوری مل رہی تھی، جسے انہوں نے راجپوت کے حوالے کیا۔ مرکزی انسداد منشیات ایجنسی نے گزشتہ ماہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے عدالت کو یہ معلومات فراہم کی۔

 اس کی کاپی چہارشنبہ کو میڈیا کو دستیاب کرائی گئی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان مارچ 2020 اور اسی سال دسمبر کے درمیان ‘ہائی سوسائٹی اور بالی ووڈ’ میں منشیات کی خرید، فروخت اور تقسیم میں ایک دوسرے کے ساتھ مجرمانہ سازش میں ملوث تھے۔

چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں گانجہ، چرس، کوکین اور دیگر منشیات کا غیر قانونی استعمال کیا تھا۔ اس لیے ان پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جج وی جی رگھوونشی نے چارج شیٹ کو ریکارڈ پر لینے کے بعد سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔