جرائم و حادثات

انڈے کا سالن بنانے سے انکار، ظالم شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

للن یادو نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب میری بیوی انجلی نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار کردیا تھا، میں نے اسے ہتھوڑے اور بیلٹ سے مارتا رہا ۔

دہلی: نئی دہلی کے علاقہ گروگرام میں معمولی سے بات پر ظالم شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد نعش زیرِ تعمیر عمارت میں چھپادی تھی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
جسم میں مائیکروچپ کے ذریعہ سوشل میڈیا کھاتوں کو ہیک کرنے کا دعویٰ

35 سالہ للن یادو نے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کرلیا اور بتایا کہ نشہ میں دہت ہونے کے باعث بیوی کو قتل کردیا جبکہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب میری بیوی انجلی نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار کردیا تھا، میں نے اسے ہتھوڑے اور بیلٹ سے مارتا رہا ۔

زیرِ تعمیر عمارت کے چوکیدار نے پولیس کو خاتون کی نعش کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ للن یادو نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس کی پہلی بیوی سات سال قبل سانپ کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد وہ دہلی آگیا تھا۔

ملزم کے مطابق مقتولہ انجلی سے اس کی ملاقات 7 ماہ قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ دونوں ساتھ رہ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، اس کے گھر سے ہتھوڑا اور بیلٹ برآمد کر لیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔