انٹرٹینمنٹ

میگا اسٹار چرنجیوی کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایر ایوارڈملنے پر میگا اسٹار چرنجیوی کومبارکباددی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایر ایوارڈملنے پر میگا اسٹار چرنجیوی کومبارکباددی اور کہاکہ متنوع کردار کے سبب چرنجیوی کو نسل در نسل‘فلمی شایقین چاہتے ہیں۔

انٹر نیشنل فلم فیسٹول انڈیا کے 53 ویں سالانہ پروگرام میں اتوار کے روزمیگااسٹارکوانڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایرایوارڈ سے نوازا تھا۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ چیرنجیوی کارواقابل ذکر ہیں۔ ان کا بھرپورکام‘متنوع کردار اور ان کی شاندار مظرت ہی انہیں قابل رشک بناتی ہے اور فلمی شایقین انہیں بے حد چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے باوقارایوارڈ ملنے پر چرنجیوی کومبارکباددی۔چرنجیوی کا فلمی کیرئیر تقریباً4دہائیوں پرمشتمل ہے۔انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں اپنے فن کا جادو بکھیرا۔انہوں نے زیادہ تر تلگوفلموں میں ہی کام کیاہے۔چندہندی‘ٹامل اور کنٹرافلموں میں بھی وہ کام کرچکے ہیں۔