پٹھان کی کامیابی سے بائیکاٹ کلچر ختم ہونا چاہیے: شبانہ اعظمی

پٹھان کی شاندار کامیابی پر سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ اس سے امید بنتی ہے کہ بائیکاٹ کلچر آخرکار ختم ہوجائے گا۔

ممبئی: پٹھان کی شاندار کامیابی پر سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ اس سے امید بنتی ہے کہ بائیکاٹ کلچر آخرکار ختم ہوجائے گا۔

50 دن قبل ریلیز ہونے والی یہ فلم گلوبل آفس میں ایک ہزار کروڑ روپیوں کا نشانہ پار کرچکی ہے۔

72 سالہ اداکارہ نے پی ٹی آئی کو ورچول/ آن لائن انٹرویو میں کہا کہ مجھے یہ فلم پسند ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اب فلموں کے بائیکاٹ کا کلچر ختم ہوجائے گا۔

شبانہ اعظمی نے کہا کہ ”کینسل کلچر“ جسے وہ فلم صنعت کے خلاف ”ٹارگیٹیڈ مشن“ کہتی ہیں‘ ہمیشہ چلنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہمیشہ نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا ”یہ لوگ جب سمجھتے ہیں ہم میں زیادہ پاور ہے پر ان کو اصلیت لوگ بتائیں گے“۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button