انٹرٹینمنٹ

ایودھیا کے قلب میں ’لتامنگیشکر چوک‘سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ایودھیا کے قلب میں لتامنگیشکر چوک نہ صرف مقامی افراد بلکہ سیاحوں کیلئے توجہ کامرکز بن گئی ہے۔

ایودھیا: ایودھیا کے قلب میں لتامنگیشکر چوک نہ صرف مقامی افراد بلکہ سیاحوں کیلئے توجہ کامرکز بن گئی ہے۔

زیر تعمیر رام مندر کو جانے والے سیاح اور کئی مقامی افراد لتامنگیشکر چوک کا مشاہدہ کرنے کیلئے کچھ دیر کیلئے ٹھہر جاتے ہیں۔

93ویں یوم پیدائش پر گلوکارہ کو اعزاز پیش کرنے کیلئے اترپردیش حکومت کی جانب سے لتامنگیشکر چوک تعمیر کی گئی ہے۔جس کا افتتاح28ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچیولی طورپر کیا۔مدھیہ پردیش کے مقام انا سے تعلق رکھنے والے سیاح مہیندر رانا نے کہا ہے کہ چوک کی تعمیر لتامنگیشر کیلئے عظیم خراج عقیدت ہے۔

ہم اس کو دیکھ کر انتہائی خوش ہوئے ہیں۔فیض آباد جانے والی سڑک پر مذکورہ چوک واقع ہے جوکہ ساریو گھاٹ (نیا گھاٹ)کو مربوط کرتی ہے۔جس کے بعد دوسری جانب کا راستہ زیر تعمیر رام مندر کو جاتا ہے۔کئی سیاح اور دوسرے افراد شہر کا دورہ یہاں سے ہی شروع کرتے ہیں۔ جس کے بعد وہ زیر تعمیر رام مندر کو جاتے ہیں۔

21سالہ کالج کے طلب علم انجیت پانڈے نے کہا کہ میں اس چوک کو نیاگھاٹ چوک کی حیثیت سے جانتا ہوں لیکن اب اس کو لینڈ مارک کی حیثیت سے فروغ دیا گیا ہے۔

ہم یہاں ٹھہر کر سوشیل میڈیا پوسٹ کیلئے تصاویر لیتے ہیں۔ دوسرے سیاحوں کے علاوہ مقامی افراد نے بھی اس طرح کے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سرخ سینٹ اسٹون سے تعمیر کردہ لتامنگیشکر چوک کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس پراجکٹ پر تقریبا 7.90 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔