انٹرٹینمنٹ

جیکلین کا منی لانڈرنگ کیس سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

دہلی میں ایک عدالت نے جمعرات کے دن بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور ملٹی میلینر دھوکا باز سوکیش چندرا شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 12/دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

نئی دہلی: دہلی میں ایک عدالت نے جمعرات کے دن بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور ملٹی میلینر دھوکا باز سوکیش چندرا شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 12/دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

فرنانڈیز کیس کے سلسلہ میں آج صبح پٹیالہ ہاوز کورٹ میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے قبل ازیں 15/نومبر کو اداکارہ کو ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظورکی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے حال میں جیکلین کو ایک ملزم قرار دیتے ہوئے اپنی دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔

ای ڈی نے فروری میں چندرا شیکھر کی مبینہ مدد گار پنکی ایرانی کے خلاف اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چندرا شیکھر نے ایرانی کا بالی ووڈ ایکٹرس سے تعارف کروایا۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ پنکی اداکارہ جیکلین کے لئے قیمتی تحائف کا انتخاب کیا کرتی تھیں اور چندرا شیکھر کی جانب سے ادائیگی کے بعد یہ ان کے گھر پہنچایا کرتی تھیں۔

تحقیقات ایجنسی نے گذشتہ دسمبر میں ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو اس معاملہ میں پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے بموجب چندرا شیکھر‘ مختلف ماڈلس اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیتوں پر 20 کروڑ روپئے خرچ کرچکا ہے۔ چند نے ان سے تحائف قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔