انٹرٹینمنٹ

200کروڑ کامنی لانڈرنگ کیس نورافتحی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

بالی ووڈ اداکارہ نورافتحی دھوکہ باز سکیش چندرشیکھراورجیکلین فرنانڈیز سے متعلق 200کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی تحقیقات میں شامل ہوئیں۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نورافتحی دھوکہ باز سکیش چندرشیکھراورجیکلین فرنانڈیز سے متعلق 200کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی تحقیقات میں شامل ہوئیں۔

انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی کے اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم نے نورافتحی سے پوچھ تاچھ کی۔

ای ڈی نے اس کیس میں حال ہی میں اپنی دوسری ٰضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔جس میں نورافتحی کوملزم بنایاگیاہے۔

قبل ازیں جیکلین فرنانڈیز اورنورافتحی نے اس کیس میں بحیثیت گواہ اپنے بیانات قلمبندکرائے تھے۔

ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز کے7.2کروڑ روپے کے فکسڈڈپازٹ قرق کرلئے تھے اور ان تحائف اورجائیدادوں کو جرائم سے ہونے والی آمدنی کانتیجہ قراردیاتھا۔