انٹرٹینمنٹ

تلگو ریاستوں کے ہر فرد کیلئے 24گھنٹے دستیاب ہوں: سونو سود

ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار کھلی کار میں سوار ہیں اور ان کے مداح اس گاڑی کے اطراف چل رہے ہیں۔وہ مداحوں کے استقبال کا جواب ہاتھ ہلاکر دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد

ضلع کے چلمی تانڈہ میں ان کے ایک مداح کی جانب سے بنائی گئی ان کی مندرکو دیکھنے کے لئے وہ پہنچے جس پر ان کا استقبال قبائلی روایات کے مطابق کیا گیا۔

ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار کھلی کار میں سوار ہیں اور ان کے مداح اس گاڑی کے اطراف چل رہے ہیں۔وہ مداحوں کے استقبال کا جواب ہاتھ ہلاکر دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے ان کے مداح نے ان کا مندر یہاں بنایا تھا۔ اس لئے وہ انہیں پیار دینے والے ان گاؤں والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے۔ آج ان کی آمد کے موقع پر گاوں والے جمع ہوگئے جس پر وہ ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آندھرااور تلنگانہ کے ہر فرد کے لئے وہ زندگی بھر 24گھنٹے دستیاب رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب کبھی اس گاؤں والوں کو زندگی میں کوئی مشکل آئے تو سونو سود ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔وہ اس گاؤں سے کافی پیارکرتے ہیں اور وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گاؤں ان ہی کا ہے۔