ٹی وی اداکارہ تیونشاشرما کی مبینہ خودکشی

سیٹ پر موجود افراد اداکارہ کو ہاسپٹل لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ جائے واقعہ پر ایک پولیس ٹیم بھی موجود تھی۔ والیو پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کیلاش بروے نے یہ بات بتائی۔

ممبئی: ٹیلی ویژن اداکارہ تیونشا شرما نے مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کے واسائی میں ایک سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ 20 سالہ اداکارہ سٹ پر واش روم کو گئی اور پھر دیر تک واپس نہیں آئی۔ جب دروازہ توڑ کر کھولا گیا تو وہ اندر لٹکی ہوئی پائی گئی۔

 سیٹ پر موجود افراد اداکارہ کو ہاسپٹل لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ جائے واقعہ پر ایک پولیس ٹیم بھی موجود تھی۔ والیو پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کیلاش بروے نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے کہا کہ وہ ہر زاویہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

 اداکارہ نے’علی بابا داستان کابل‘ نامی شو میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس سیریل میں اس نے ’شہزادی مریم‘ کا رول نبھایا تھا۔ اس نے سونی ٹی وی کے شو ”مہارانا پرتاب“ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔ اس شو میں اس نے چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے چاند کنور کا رول ادا کیا تھا۔

 بعدازاں اس نے کئی شوز اور بالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا۔ یتونشا شرما اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے تک انسٹاگرام پر سرگرم تھی، اُس نے شوٹنگ کے سیٹ سے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button