الّو ارجن نے فلم پشپا: دی رُول کی شوٹنگ شروع کردی

فلم کو ہندی، تمل، تلگو، ملیالم اور کنڑزبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ’پشپا: دی رائز‘کے سیکول پشپا دی رول کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ممبئی: ساوتھ انڈین فلموں کے سوپر اسٹار الو ارجن نے اپنی آنے والی فلم پشپا دی رول کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

سوکمار کی ہدایت کاری میں بنی’پشپا: دی رائز، کو پچھلے سال ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں الو ارجن، رشمیکا مندانا کے علاوہ سنیل، سامنتھا روتھ پربھو، فہد فاضل، اجے گھوش سمیت کئی اسٹارس اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

فلم کو ہندی، تمل، تلگو، ملیالم اور کنڑزبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ’پشپا: دی رائز‘کے سیکول پشپا دی رول کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

تصویر میں الو ارجن کے ساتھ مشہور سنیماٹوگرافر میروسلاف کوبا بروزینک بھی نظرآرہے ہیں۔

سنیماٹوگرافر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ الو ارجن کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ پشپا دی رول اگلے سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں الو ارجن کے ساتھ رشمیکا مندانا، فہد فاضل بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button