ممبئی میں ابھرتی فیشن ماڈل کی خودکشی

جمعرات کو ہاؤس کیپنگ کے عملے کے بار بار فون کرنے کے بعد بھی اس نے دروازہ نہیں کھولا جس کے بعد ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

ممبئی: ممبئی کے اندھیری علاقے میں ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک فیشن ماڈل کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

پولیس کے مطابق ماڈل نے چہارشنبہ کی رات 8 بجے کے قریب ہوٹل میں قیام کیا تھا اور رات کے کھانے کا آرڈر بھی دیا۔

جمعرات کو ہاؤس کیپنگ کے عملے کے بار بار فون کرنے کے بعد بھی اس نے دروازہ نہیں کھولا جس کے بعد ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

ہوٹل پہنچ کر پولیس نے ماسٹر چابی سے کمرہ کھولا تو ماڈل کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس کو ہوٹل کے کمرہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔

سوسائڈ نوٹ میں ماڈل نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے، کوئی بھی اس کا ذمہ دار نہیں ہے، میں خوش نہیں ہوں، مجھے بس سکون چاہئے۔

ورسووا پولیس نے اے ڈی آر کے تحت مقدمہ درج کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ تفتیش جاری ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق ماڈل کا نام آنکاکشا موہن بتایا گیا ہے۔ وہ لوکھنڈوالا کی یمنا نگر سوسائٹی میں رہتی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button