جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ آملا پال کو مندر میں داخلہ سے انکار

جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ املا پال نے الزام عائد کیا کہ اسے ترو ورانی کلم مہادیوا مندر میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

کوچی: جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ املا پال نے الزام عائد کیا کہ اسے ترو ورانی کلم مہادیوا مندر میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ پیر کے دن مندر کے حکام نے ان روایتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ مندر کے اندر صرف ہندوؤں کو داخلہ کی اجازت ہے، اسے درشن سے منع کردیا، تاہم پرعزم املا نے مندر کے سامنے روڈ سے ہی مورتی کی پوجا انجام دی۔

مندر کا درورہ کرنے والوں کی کتاب الرائے میں اپنے تجربہ کو پیش کرتے ہوئے اس نے تحریر کیا کہ حالانکہ اسے مورتی کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے باوجود اس نے دیوی کی روح کو محسوس کیا ہے۔

2023ء میں بھی مذہبی امتیازات سے وہ مایوس ہے۔ مورتی کے قریب وہ نہ جاسکی، لیکن اسے روحانی طور پر درشن کا احساس ہوا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button