انٹرٹینمنٹ

گرو رندھاوا اور شہناز گل کاپہلا میوزک ویڈیوریلیز

اس گانے کو خود گرو رندھاوا نے لکھا اور کمپوز کیا ہے جبکہ میوزک پروڈکشن سنجے نے کیا ہے۔ گرو رندھاوا نے کہا، ” مون رائز کے آڈیو ورڑن پر شاندار ردعمل کے بعدمیں گانے کا میوزک ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔

ممبئی: گرو راندھاوااور شہناز گل کا میوزک ویڈیو مون رائج ریلیز ہو گیا ہے۔ گفٹی کے ذریعے ہدایت کردہ اور ٹی سیریزکی طرف سے پیش کردہ میوزک ویڈیو مون رائز میں نئے آن اسکرین جوڑی، گرو رندھاوا اور شہناز میں شاندار کیمسٹری ہے۔

متعلقہ خبریں
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

 اس گانے کو خود گرو رندھاوا نے لکھا اور کمپوز کیا ہے جبکہ میوزک پروڈکشن سنجے نے کیا ہے۔ گرو رندھاوا نے کہا، ” مون رائز کے آڈیو ورڑن پر شاندار ردعمل کے بعدمیں گانے کا میوزک ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں۔

مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لیے شہناز سے بہتر کوئی ساتھی اداکارہ ہو سکتی ہے کیونکہ وہ ایک مزے سے محبت کرنے والی شخصیت ہے جو پورے موڈ کواچھاکر دیتی ہے۔ بہت سارے تفریحی اور دل لگی لمحات کے ساتھ شوٹنگ کے دوران ہم نے بہت اچھا وقت گزارا۔ مجھے امید ہے کہ ناظرین میوزک ویڈیو کو دیکھ کر اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا ہم نے اس کی شوٹنگ میں کیا۔

https://www.instagram.com/reel/CnOgx6cKjAd/?utm_source=ig_web_copy_link

شہناز گل نے کہا ،کہ گرو کے ساتھ شوٹنگ کرنا یقینی طور پر ایک یادگار تجربہ رہا ہے ،کیونکہ یہ پہلی بار تھا جب ہم کسی چیز پر ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔

ہم ایک دوسرے کو بہت عرصے سے جانتے ہیں اور اتنے خوبصورت گانے کے لیےایک ساتھ آنا بہت اچھا لگا۔ ہم نےمیوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران بہت مزے کےلمحےگزارے اور میں آگ بھی جیسے مزید پروجیکٹس کی منتظر ہوں۔

اس میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹر گفٹی نے کہا، پورے میوزک ویڈیو میں گرو رندھاوا اور شہناز گل کی کیمسٹری خوب شاندار رہی ہے۔ دونوں محبت کرنے والی شخصیات ہیںجو اسکرینوں پر بھی دکھائی دیا۔ دونوں نے اس گانے کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے۔