آندھراپردیش

اے پی کے سابق وزیراعلی چندرابابو گرفتار

تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو سابق وزیراعلی آندھراپردیش این چندرابابونائیڈوکو آندھراپردیش پولیس نے نندیال میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو سابق وزیراعلی آندھراپردیش این چندرابابونائیڈوکو آندھراپردیش پولیس نے نندیال میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے

اے پی سی آئی ڈی پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا اور اے پی اسکل ڈیولپمنٹ کے فنڈس کے غلط استعمال کے الزامات پر مقدمات درج کئے۔

نندیال ٹاون میں ڈرامائی مناظرکچھ دیر کیلئے دیکھے گئے کیونکہ پولیس بڑے پیمانہ پر چندرابابو کو گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

اس موقع پر تلگودیشم پارٹی کے کیڈرنے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اے پی سی آئی ڈی پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے چندرابابو کو اے پی سی آئی ڈی کے ہیڈکوارٹرس منتقل کیا۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے سابق وزیرو تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی جی سرینواس راو کو ان ہی الزامات پر وشاکھاپٹنم میں گرفتار کیا۔

پولیس نے احتیاطی اقدامات کے تحت تلگودیشم پارٹی کے کئی کارکنوں کو یا تو نظربند کردیایا پھر گرفتار کرلیا۔اے پی ایس آرٹی سی نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست بھر میں بس خدمات کو منسوخ کردیا۔

واضح رہے کہ چندرابابو نائیڈو نے کرنول ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تین دن پہلے اپنی گرفتاری کا اشارہ دیا تھا۔