انٹرٹینمنٹ

پٹھان نے اندرون ایک ماہ کئی ریکارڈس اور بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

پچھلے ایک مہینہ میں شاہ رخ کی فلم نے نہ صرف دھوم مچائی ہے بلکہ ہندوستانی سنیما میں بھی کئی تاریخیں رقم کی گئی ہیں۔ پٹھان گھریلو باکس آفس پر 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ دنیا بھر میں فلم پہلے ہی 1000 کروڑ کا ہندسہ عبورکرچکی ہے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر ایک ماہ مکمل کرلیا ہے۔ پچھلے ایک مہینہ میں شاہ رخ کی فلم نے نہ صرف دھوم مچائی ہے بلکہ ہندوستانی سنیما میں بھی کئی تاریخیں رقم کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
رکل پریت سنگھ نے ’فلم آئی لو یو‘ کے ایک سین کیلئے 14 گھنٹے پانی میں گزارے
کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ

پٹھان گھریلو باکس آفس پر 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ دنیا بھر میں فلم پہلے ہی 1000 کروڑ کا ہندسہ عبورکرچکی ہے۔

 اپنے 30 ویں دن بھی شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے ملک اور بیرون ملک میں دو کروڑ روپئے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ ایسے میں آپ کو ہم بتاتے ہیں کہ فلم پٹھان نے ایک ماہ میں کون کون سے ریکارڈ بنائے۔

1۔ شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے دن 55 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ ان تینوں فنکاروں کے کیرئیر کی اب تک کی سب سے بڑی شروعات ہے۔

2۔ فلم پٹھان نے اپنے دوسرے ہی دن 100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ اس کے ساتھ سب سے تیز ہندی فلم نے یہ نمبر حاصل کیا ہے۔

3۔ فلم پٹھان مسلسل دو دن 50 کروڑ سے زیادہ کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔

4۔ گھریلو بزنس میں پٹھان نے اپنے چوتھے ہفتے میں دنگل، کے جی ایف چیپٹر 2، دی کشمیر فائلز، باہو بلی 2 دی کنکلوژن ( ہندی) جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ریکارڈ توڑ کر ان سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

5۔ فلم پٹھان شمالی امریکہ، روس، سعودی عرب، آسٹریلیا، جرمنی، سوئیڈن، آئیرلینڈ، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے باکس آفسس پر سب سے مشہور ہندی فلم بن گئی ہے۔