انٹرٹینمنٹ

کسی کا بھائی کسی کی جان کے گانے ’جی رہے تھے ہم‘ کا ٹیزر ریلیز

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سلسلے میں چرچا میں بنے ہوئے ہیں۔ اس فلم کے گانے ’جی رہے تھے ہم‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا ’جی رہے تھے ہم ‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا
سلمان خان کو دھمکی آمیز میل، جودھپور کا ایک شخص حراست میں
سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل لارنس بشنوئی کیخلاف کیس درج

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سلسلے میں چرچا میں بنے ہوئے ہیں۔ اس فلم کے گانے ’جی رہے تھے ہم‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔

اس گانے میں سلمان کے ساتھ پوجا ہیگڈے رومانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس گانے کو سلمان خان نے گایا ہے۔ سلمان خان نے گانے کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

سلمان خان نے بتایا ہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا تیسرا گانا ’جی رہے تھے ہم‘ 21مارچ یعنی منگل کو ریلیز کیا جا ئے گا۔

سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں وہ پوجا ہیگڈے کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ کسی کا بھائی کسی کی جان کا پروڈکشن سلمان خان کے ہی پروڈکشن ہاؤس میں کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایکشن پیکڈ فلم ہے۔ فرحاد سمجی نے ہدایت کی ہے۔

سلمان اور پوجا کے علاوہ اس فلم میں شہناز گل، پلک تیواری، وینکٹیش دگوناتی، جگپتی بابو، بھومیکا چاؤلہ، ویجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راکھو جیال، سدھارتھ نگم، جسی گل اور ونالی بھٹناگر جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

وہیں فلم میں ہنی سنگھ اور ’آر آر آر‘ فیم رام شرن کا کیمیو کردار بھی دیکھنے کو ملے گا۔ کسی کا بھائی کسی کی جان 21 اپریل 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔