انٹرٹینمنٹ

نواز الدین صدیقی تلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے

نوازالدین نے ٹوئٹر پر کئی تصاویر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا شیلیش کولانو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رانا دگوبتی اور ناگا چیتنیا بھی نظر آئیں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی فلم ‘سیندھو’ سے تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں نوازالدین صدیقی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں نوازالدین صدیقی نے وینکٹیش کے ساتھ اپنی تیلگو ڈیبیو فلم سیندھو کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں

 نوازالدین نے ٹوئٹر پر کئی تصاویر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا شیلیش کولانو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رانا دگوبتی اور ناگا چیتنیا بھی نظر آئیں گے۔

پہلی تصویر میں نوازالدین صدیقی فلم کے سیٹ پر وینکٹیش، رانا دگوبتی اور ناگا چیتنیا اور دیگر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں وینکٹیش اور نوازالدین ہاتھ ملارہے ہیں۔ جبکہ آخری تصویر میں نوازالدین نے بھگوان ہنومان کے فوٹو فریم کے سامنے دعا کی۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے کیپشن میں لکھا، ‘وینکٹیش دگوبتی کی 75 ویں فلم ‘سیندھو’ کے ساتھ کولیبوریٹ کرنا کافی شاندار ہے۔ یہ فلم شیلیش کولانوبنارہے ہیں۔ تیلگو ڈیبیو کرنے کی طرف۔