انٹرٹینمنٹ

پٹھان: شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور دیگر نے کتنی لی تھی فیس؟

پٹھان کی ہدایت کاری وار فیم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی ہے۔ پٹھان کے مرکزی عملے (ہیرو، ہیروئن، ویلن) کی طرف سے وصول کی جانے فیس پر نظر ڈالیں تو یقیناً آپ کے ہوش اڑجائیں گے۔  

ممبئی: شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع اسپائی تھرلر فلم پٹھان چہارشنبہ کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور پہلے دن 55 کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن 68 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پٹھان کی کامیابی سے بائیکاٹ کلچر ختم ہونا چاہیے: شبانہ اعظمی
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے

فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، پٹھان کی ہدایت کاری وار فیم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی ہے۔ پٹھان کے مرکزی عملے (ہیرو، ہیروئن، ویلن) کی طرف سے وصول کی جانے فیس پر نظر ڈالیں تو یقیناً آپ کے ہوش اڑجائیں گے۔  

دیپیکا پڈوکون:

بالی ووڈ ہیروئن نے جو اس فلم میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے اوتار میں نظر آئی، بےشرم رنگ اور جھومے جو پٹھان کے گانوں کے لئے ورزش خانہ میں کافی محنت کی تھی تاکہ شائقین کو ان کا لُک پسند آسکے۔

اطلاعات کے مطابق، دیپیکا پڈوکون نے اس فلم کے لئے 15 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جس سے وہ ہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک بن گئیں۔

سدھارتھ آنند

اس جہاز کے کپتان سدھارتھ آنند نے پٹھان کو ایک شاندار ایکشن تھرلر فلم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ہدایت کار، جو پہلے ہی دیپیکا پڈوکون اور ریتک روشن کے ساتھ اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم فائٹر پر کام کر رہے ہیں، مبینہ طور پر پٹھان کی ہدایت کاری کے لئے 6 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا۔

جان ابراہم

فلم میں مرکزی ویلن کا کردار ادا کرتے ہوئے، جان ابراہم اپنے کسرتی جسم کے ساتھ شائقین کے دلوں پر چھاگئے۔ مبینہ طور پر جان ابراہم نے پٹھان میں ‘جِم’ کے رول کے لئے 20 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ لیا۔

شاہ رخ خان

چار سال کے وقفے کے بعد ایک اہم کردار میں واپسی کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان پر سب کی نظریں تھیں۔

اداکار نے اس بارے میں کھل کر بتایا ہے کہ کس طرح پٹھان نے ایکشن ہیرو بننے کے ان کی زندگی بھر کے خواب کو پورا کیا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے لئے انہوں نے جو فیس وصول کی ہے وہ حیران کن ہے۔

اطلاعات کے مطابق، شاہ رخ خان نے جو اس وقت دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بھی ہیں، ٹائٹل رول کے لئے مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان نے یش راج فلمز کی جانب سے جاری کردہ ایک خصوصی ویڈیو میں کہا کہ میں 32 سال قبل فلم انڈسٹری میں ایکشن ہیرو بننے کے لئے آیا تھا لیکن مجھے رومانوی ہیرو بنا دیا گیا۔

میں صرف ایکشن ہیرو بننا چاہتا تھا۔ میرا مطلب ہے کہ میں ڈی ڈی ایل جے سے پیار کرتا ہوں اور میں راہول اور راج اور ان تمام چارمنگ لڑکوں کے رول سے پیار کرتا ہوں جو میں نے ادا کئے تھے، لیکن میں نے ہمیشہ سوچا تھا کہ میں ایک ایکشن ہیرو ہوں، اس لیے پٹھان، میرے لئے میرا خواب پورا ہونے جیسا ہے۔