انٹرٹینمنٹ

پٹھان اندرون 10 دن پوری دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی

یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی "پٹھان" باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے۔

نئی دہلی: یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی "پٹھان” باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے۔

یہ فلم ملک اور بیرون ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور اب صرف 10 دنوں میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

شاہ رخ خان اسٹارر ‘پٹھان’ نے اپنے 10ویں دن (دوسرے جمعہ) کو ہندوستان میں 14 کروڑ روپے کی بڑی کمائی کی۔

(ہندی- 13.50 کروڑ، تمام ڈب شدہ ورژن – 0.50 کروڑ)۔ ان 10 دنوں میں پٹھان نے صرف بیرون ملک علاقوں میں 33.82 ملین ڈالر کمائے، جب کہ ہندوستان میں فلم کا نیٹ کلیکشن 378.15 کروڑ ہے (ہندی- 364.50 کروڑ، ڈب شدہ – 13.65 کروڑ)۔

فلم کی پوری دنیا میں میں مجموعی آمدنی 729 کروڑ ہے،ہندوستان کی مجموعی: 453 کروڑ، بیرون ملک: 276 کروڑروپےہے۔