شمالی بھارت

مہلوکین کی تعداد پر ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے میں تکرار

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو میں ہفتہ کے دن اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں ٹرین حادثہ کے مقام پر لفظی تکرار ہوگئی۔

بھوبنیشور: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو میں ہفتہ کے دن اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں ٹرین حادثہ کے مقام پر لفظی تکرار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ

میڈیا سے بات چیت میں ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں جانکاری ملی ہے کہ ٹرین حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد ہوسکتی ہے‘ اس پر اشونی ویشنو نے جو اُن کے قریب ہی کھڑے تھے فوری مداخلت کی اور کہا کہ حکومت ِ اوڈیشہ کے اعدادوشمار کے مطابق مہلوکین کی تعداد 238 ہے۔

اس پر چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہا کہ 238 کا فیگر جمعہ کی رات کا ہے۔ 3 ڈبوں میں ریسکیو ورک ابھی مکمل نہیں ہوا ہے لہٰذا مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ایکسپریس ٹرینوں میں ٹکر سے روکنے کے آلے نہیں لگے ہیں جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔