انٹرٹینمنٹ

ممبئی پولیس نے راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرلین چوپڑا نے اپنی شکایت میں کہا کہ راکھی ساونت نے ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر وائرل کی ہیں۔

ممبئی: اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے جمعرات کو ماڈل و اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
انٹرپول کی اطلاع پر پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچالیا
ونود کامبلی کا بیوی پر حملہ، پولیس کی جانب سے نوٹس جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرلین چوپڑا نے اپنی شکایت میں کہا کہ راکھی ساونت نے ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر وائرل کی ہیں۔

پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ راکھی کو مزید پوچھ گچھ کے لئے امبولی پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔ راکھی ساونت کو بعد میں اندھیری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے مطابق راکھی ساونت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354A  (ناپسندیدہ جسمانی رابطہ اور پیش قدمی کی نوعیت کا جنسی طور پر ہراساں کرنا یا فحش نگاری دکھانے کے لئے جنسی پسندیدگی کا مطالبہ یا درخواست)، 509 (الفاظ، اشارہ یا عمل جس کا مقصد توہین کرنا ہے) اور دیگر دفعات جیسے 504 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ راکھی ساونت نے چہارشنبہ کو ممبئی کی ایک سیشن عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔ بالآخر جمعرات کے دن اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں دونوں نے قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھیں۔

راکھی ساونت اس سے قبل مقبول رئیلٹی ٹی وی شو ‘بگ باس’ کے ایک سیزن میں نظر آئی تھیں اور فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘میں ہوں نا’ میں بھی دکھائی دی تھیں جبکہ شرلین چوپڑا کو فلموں میں کوئی کام نہیں مل رہا ہے اس لئے وہ ایک ایپ بناکر اس میں فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اپنا گذارہ کررہی ہے۔