مذہب

تبلیغی معمولات کے ساتھ IAS کا امتحان

آپ کی تعلیمی ترقی اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کا دینی اشتغال اور قومی خدمت کا جذبہ بہت قابل تحسین ہے، آپ ضرور آئی اے ایس کی تیاری کریں،

سوال: میں ایک انجینئر نگ کالج میں پروفیسر ہوں، اور ٹاپر اسٹوڈنٹ رہ چکا ہوں،میں نے تبلیغی جماعت میں چلہ بھی لگایا ہے، میں اپنی ملازمت کے ساتھ ساتھ IAS ایکزامن کی تیاری کر رہا ہوں؛

تاکہ میں قوم کی خدمت کر سکوں؛ لیکن مجھے یہ بات ستارہی ہے کہ اگر میں IAS بن گیا تو پھر میں سال کا چلہ نہیں لگاپاؤں گا؛

کیوں کہ مجھے اتنی چھٹی نہیں مل پائے گی، ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (مصباح الدین، کریم نگر)

جواب: آپ کی تعلیمی ترقی اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کا دینی اشتغال اور قومی خدمت کا جذبہ بہت قابل تحسین ہے، آپ ضرور آئی اے ایس کی تیاری کریں،

یہ اِس وقت مسلمانوں کی بہت بڑی ضرورت ہے؛ البتہ اپنی نیت رکھیں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا فرمائی تو آپ انسانیت کی اور دین وملت کی خدمت انجام دیں گے؛

اگرچہ دعوت وتبلیغ کا کام بہت مفید اور اہم کام ہے؛ لیکن دین کی خدمت صرف اسی میں منحصر نہیں ہے، آپ آئی اے ایس کرنے کے بعد جماعت کے مقامی کام میں تعاون کرتے ہوئے دوسرے دینی اور قومی کام کو بھی انجام دے سکیں گے، اور ان شاء اللہ آپ کے اجرمیں کوئی کمی نہیں ہوگی۔