دہلی

فرانسیسی کمپنی ایئربس ہندوستان میں ایچ-125 ہیلی کاپٹر بنائے گی

ایف اے ایل کے مقام کا فیصلہ ایئر بس اور ٹاٹا گروپ مشترکہ طور پر کریں گے۔ وڈودرا، گجرات میں 'میک ان انڈیا' سی۔295 فوجی طیارہ سازی کی سہولت کے بعد یہ دوسرا ایف اے ایل ہوگا جسے ایئربس کے ذریعے ہندوستان میں تیار کیا جائے گا۔

نئی دہلی: فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے ہندوستان میں شہری استعمال کے لیے سب سے مشہور ایچ-125 ہیلی کاپٹر بنانے کے لیے ٹاٹا گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹروں کی ہندوستان کو فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں قریبی ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود

ٹاٹا گروپ کی ذیلی کمپنی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) ایئر بس ہیلی کاپٹر بنانے کے لیے ایک فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) قائم کرے گی۔ ایف اے ایل کے مقام کا فیصلہ ایئر بس اور ٹاٹا گروپ مشترکہ طور پر کریں گے۔ وڈودرا، گجرات میں ‘میک ان انڈیا’ سی۔295 فوجی طیارہ سازی کی سہولت کے بعد یہ دوسرا ایف اے ایل ہوگا جسے ایئربس کے ذریعے ہندوستان میں تیار کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق ایف اے ایل کو انسٹال ہونے میں 24 ماہ لگیں گے اور پہلے ‘انڈین میڈ’ ایچ-125 کی سپلائی 2026 میں شروع ہونے کی امید ہے۔ ہندوستان میں ایف اے ایل اہم اجزاء کی اسمبلیوں، ایویونکس اور مشن سسٹمز، برقی آلات کی تنصیب، ہائیڈرولک سرکٹس، فلائٹ کنٹرول، متحرک اجزاء، ایندھن کے نظام اور انجن اسمبلی پر مشتمل ہوگا۔ یہاں سے ایچ-125 کو بھی جانچا جائے گا، تصدیق کی جائے گی اور ہندوستان اور آس پاس کے ممالک میں صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

ایچ-125 دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا واحد انجن والا ہیلی کاپٹر ہے، جو اپنی کلاس کے دیگر ہیلی کاپٹروں سے زیادہ طاقتور اور مقبول ہے۔