انٹرٹینمنٹ

رنویر کپور سورو گنگولی کا کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ میں کہاجارہا ہے کہ سوربھ گنگولی کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے۔ فلم میں ان کا کردار رنویر کپور ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سوربھ گنگولی نے اپنی بایوپک کی اسکرپٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ممبئی: بالی اداکار رنویر کپور پردہ سیمیں پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کا کردار ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ

بالی ووڈ میں کہاجارہا ہے کہ سورو گنگولی کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے۔ فلم میں ان کا کردار رنویر کپور ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سورو گنگولی نے اپنی بایوپک کی اسکرپٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جلد سے جلد فلم کی شوٹنگ کا کام شروع ہو جائے گا۔

گنگولی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بایو پک نیٹ ویسٹ سیریز میں گانگولی کی کارکردگی اور بیوی ڈونا کے ساتھ ان کے رشتوں کو دکھایا جائے گا۔