دہلی

ہندوستان میں مسلمانوں کا دورِ حکومت ہولو کاسٹ سے زیادہ بدتر تھا: سدگرو

ایشا فاؤنڈیشن کے صدر جگّی واسو دیو عرف سدگرو کا ماننا ہے کہ ایودھیا کا رام مندر بھگوان رام کی جائیداد ہے

نئی دہلی: ایشا فاؤنڈیشن کے صدر جگّی واسو دیو عرف سدگرو کا ماننا ہے کہ ایودھیا کا رام مندر بھگوان رام کی جائیداد ہے

متعلقہ خبریں
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

اور یہ عقیدت کی علامت ہے جبکہ کئی افراد رام جنم بھومی تحریک کی تاریخ جس کے دوران بابری مسجد کی تباہی ہوئی تھی اور ملک گیر ہندو مسلم فسادات ہوئے تھے‘ کے حوالے سے اسے پھوٹ کی علامت سمجھتے ہیں۔

سدگرو نے ہندوستان ٹائمز کی کم کم چڈھا سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان میں مسلمانوں کے 800 سالہ دورِ حکومت کو ”ہولوکاسٹ“ (یہودیوں کے قتل عام) سے زیادہ خونریز قرار دیا۔