انٹرٹینمنٹ

پٹھان کی کامیابی پر شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا (ویڈیو وائرل)

شاہ رخ خان نے اپنے بنگلے ’منت‘ کی بالکنی میں آکر اپنے مداحوں کو سرپرائز کر دیا۔یہ شاہ رخ کی ’پٹھان‘کی ریلیز کے بعد سے پہلی پبلک اپیرئنس تھی۔ اس دوران وہ سر جھکا کر مداحوں کو تھینکیو بولتے ہوئے نظر آئے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کی زبردست کامیابی پر مداحوں کو شکریہ کہا ہے۔ یسراج بینر تلے بنی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں پٹھان میں شاۃ رخ خان، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کا مرکزی کردار ہے۔ فلم پٹھان 25جنوری کو ریلیز ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
پٹھان کی کامیابی سے بائیکاٹ کلچر ختم ہونا چاہیے: شبانہ اعظمی

 پٹھان کے ذریعے شاہ رخ خان نے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتی جا رہی ہے۔ فلم پٹھان باکس آفس پر زبر دست کمائی کر رہی ہے۔

 شاہ رخ خان نے اپنے بنگلے ’منت‘ کی بالکنی میں آکر اپنے مداحوں کو سرپرائز کر دیا۔یہ شاہ رخ کی ’پٹھان‘کی ریلیز کے بعد سے پہلی پبلک اپیرئنس تھی۔ اس دوران وہ سر جھکا کر مداحوں کو تھینکیو بولتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے سنگنیچر پوز سے مداحوں کا دل خوش کر دیا۔

شاہ رخ کے کئی ویڈیو سامنے آئے ہیں، جس میں وہ مداحوں کوبار بار ہاتھ جوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو ’پٹھان‘ کو ’جھومے جو پٹھان‘ گانے کا ڈانس اسٹیپ بھی کرکے دکھائے۔ شاہ رخ خان کا یہ اندازلوگوں کوبہت پسند آ رہا ہے اور سوشل میڈہاکے ذریعے ان کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔