انٹرٹینمنٹ

’دی کشمیر فائلز‘  گھٹیا پروپگنڈہ: اسرائیلی فلم ساز

فلم فیسٹیول میں جب لیپڈ جب یہ بیان دے رہے تھے اس وقت اسرائیل کے سفیر گیلون، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سمیت کئی بڑے لیڈران بھی موجود تھے۔ اداکار انوپم کھیر اور فلم میکر اشوک پنڈت نے لیپڈ کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

گوا: اسرائیلی فلم سازنادو لیپڈ نے ‘دی کشمیر فائلز’ فلم کو ولگر اور پروپیگنڈاقرار دیا ہے۔ گوا میں 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (ایفّی) کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں اس طرح کی فلم دکھائی جانے سے ہم پریشان ہیں۔ یہ فلم بہت ’ولگر‘ ہے۔ تاہم لیپیڈ کے بیان پر اسرائیلی سفیر ناور گیلون نے سرزنش کی تھی اور ان کے بیان پر معذرت ظاہر کی تھی۔

فلم فیسٹیول میں جب لیپڈ جب یہ بیان دے رہے تھے اس وقت اسرائیل کے سفیر گیلون، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سمیت کئی بڑے لیڈران بھی موجود تھے۔ اداکار انوپم کھیر اور فلم میکر اشوک پنڈت نے لیپڈ کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

انوپم کھیر نے لیپڈ کے بیان پر کہا کہ ایشور انہیں عقل دے جبکہ اشوک پنڈت نے کہا کہ کشمیر فائلز کو ولگر نہیں کہا جا سکتا۔ دوسری جانب فلم فیسٹیول کی جیوری نے بھی اس بیان سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ جیوری نے کہا کہ یہ لیپڈ کی ذاتی رائے ہے۔

لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم دی کشمیر فائلس کو دیکھ کر ہم سب پریشان اور حیران تھے۔ ہمیں یہ فلم ولگر اور پروپیگنڈہ پر مبنی لگی۔ اس طرح کی فلم ایسے باوقار فلمی فیسٹیول کے لیے مناسب نہیں ہے۔

میں آپ لوگوں کے ساتھ کھلے دل سے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتا ہوں کیونکہ اس تقریب کی خوبی یہی ہے کہ ہم یہاں تنقید کو قبول کرتے ہیں اور اس پر بحث کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں ہم نے ڈیبیو کامپٹیشن میں میں 7 فلمیں اور بین الاقوامی کامپٹیشن میں 15 فلمیں دیکھیں۔ اس میں سے 14 فلمیں سنیمیٹک فیچرز والی تھیں لیکن 15ویں فلم دی کشمیر فائلس ہم سب کو پریشان اور حیران کرنے والی تھی۔

انوپم کھیر نے لیپڈ کے بیان کو منصوبہ بند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹول کٹ گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے اور ایشور لیپڈ کو عقل دے۔ ایک دیگر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ جھوٹ کا قد کتنا ہی اونچا کیوں نہ ہو سچ کے مقابلے میں ہمیشہ چھوٹا ہی ہوتا ہے۔

نادو لیپڈ ایک اسرائیلی فلم ساز، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر ہیں۔ وہ ایفّی کے بین الاقوامی مقابلے کے جیوری صدر بھی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم سائنونیمس (Synonyms)کے لیے گولڈن بیئر ایوارڈ جیتا تھا۔