تلنگانہ

تلنگانہ میں کئی انقلابی اصلاحات اورسماج کے ہر طبقہ کو فخر کے ساتھ بہتر حکمرانی کی فراہمی۔

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت فخر کے ساتھ سماج کے ہر طبقہ کو بہتر حکمرانی فراہم کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت فخر کے ساتھ سماج کے ہر طبقہ کو بہتر حکمرانی فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
چند یوٹیوب چیانلس پر جھوٹ پھیلانے کا الزام، قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے 9سالہ دور حکومت میں کئی تاریخی فیصلے اور دیگر کئی انقلابی اصلاحات کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے اصلاحات مکمل ہندوستان کے لئے ایک سبق ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راماراو نے سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ ہر فیصلہ شفاف، ہر موڑ پر احتساب اور ہر قدم پر عوام کی شرکت کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے اس دہائی کے دوران اصلاحات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افرادکو اصلاحات کے ثمرات پہنچانے کا سہرا وزیراعلی کے سرجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلابی اصلاحات ہر گھر کو روشنی اور اختراعی نظریات سے بھر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پنچایت راج میں جو اصلاحات لائی گئی ہیں وہ دیہی علاقوں کی ترقی کے رتھ کا پہیہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید اصلاحات ہماری تلنگانہ کی معیشت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ آئی پاس نظام کے ساتھ سرمایہ کاری کو آسان بنایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کا مقصد کئی دہائیوں سے حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال میں رہنے والے اقتدار کو عوام کے ہاتھ میں دینا ہے۔

اضلاع کی تنظیم نو سے لے کر نئے کلکٹریٹس کی تعمیر تک، تانڈوں اور گرام پنچایتوں سے لے کر نئے ریونیو ڈیویژنس، منڈلوں، میونسپلٹی اور میونسپل کارپوریشنوں تک، تلنگانہ میں ہر اصلاحی راستہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بیش قیمتی زیور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے دکھائے ہوئے راستہ پر ہم نے اپنا تلنگانہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کی رفتار کو بڑھانے کے لئے ایک نیا سکریٹریٹ بنایا گیا ہے اور اس کو فخر کے ساتھ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا نام دیاگیا ہے۔

دستور ہند کے معمار کے دنیا کے سب سے اونچے مجسمہ کی نقاب کشائی حیدرآباد میں کی گئی ہے۔