انٹرٹینمنٹ

ٹالی ووڈ اداکار کیکلا ستیہ نارائن چل بسے

ستیہ نارائنا نے فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے، خاص طور پر یم کاکردار جو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے اپنے ہوم بینر راما فلمز کے تحت کئی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔

حیدرآباد: جنوبی ہند کی فلموں کے نامور اداکار کیکلا ستیہ نارائن کا جمعہ کی علی الصبح یہاں فلم نگر واقع ان کی رہائش گاہ پر عمر سے متعلق بیماریوں کے باعث انتقال ہوگیا۔

ان کی عمر 87 سال تھی اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ناگیشورما، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی آخری رسومات کل حیدرآباد کے مہاپرستھانم میں ادا کی جائیں گی۔

ستیہ نارائنا کی پیدائش کاؤتھاورم، ضلع کرشنا، آندھرا پردیش میں ہوئی اور وجئے واڑہ اور گوڈیواڈا میں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے 1959 میں فلم ‘سپائی کٹورو’ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور تقریباً چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں 770 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے سینئر این ٹی آر کے ساتھ بھی کام کیا۔

انہوں نے فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کیے، خاص طور پر یم کاکردار جو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے اپنے ہوم بینر راما فلمز کے تحت کئی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔