سلمان خان کو وائی پلس سیکورٹی

“ مہاراشٹرا کی ایکناتھ شنڈے بی جے پی حکومت نے کہا کہ ریاستی محکمہ داخلہ نے سلمان خان کو وائی پلس سیکورٹی عطا کرنے کا فیصلہ کیا جو ہندوستان میں فراہم کی جانے والی چوتھی بڑی درجے کی سیکورٹی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں وائی پلس سیکورٹی عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک پرسنل سیکورٹی آفیسر اور 11مسلح پولیس اہلکار بشمول کمانڈوز ان کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

 انہیں ماہ جولائی میں دھمکی ملی تھی۔ اس سے دو ماہ قبل جیل میں بند لارنس بشنوئی کی گینگ نے پنجابی گلوکارہ سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا۔ سلمان خان کے والد اور کہانی نویس سلیم خان کو  صبح کی چہل قدمی کے دوران پارک کی بنچ پر ایک چٹھی ملی تھی، جس پر لکھا تھا کہ سلیم خان، سلمان خان! بہت جلد آپ کا موسے والا ہوگا۔

“ مہاراشٹرا کی ایکناتھ شنڈے بی جے پی حکومت نے کہا کہ ریاستی محکمہ داخلہ نے سلمان خان کو وائی پلس سیکورٹی عطا کرنے کا فیصلہ کیا جو ہندوستان میں فراہم کی جانے والی چوتھی بڑی درجے کی سیکورٹی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button