کھیل

سنسنی خیز مقابلہ میں آسٹریلیاء نے نیوزی لینڈ کو5 رنز سے ہرادیا

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے ایک میاچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز انداز میں 5 رن سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ 383 رن تک ہی پہنچ پائی۔

دھرم شالہ: میان آف دی میاچ ٹراویس ہیڈ کی ریکارڈ سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے ایک میاچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز انداز میں 5 رن سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ 383 رن تک ہی پہنچ پائی۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سنسنی خیز مقابلہ میں ونڈیز نے ہندوستان کو شکست دے دی
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل

 نیوزی لینڈ کیلئے راچین رویندرا نے 89 گیندوں میں نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 116 رن بنائے۔ آخری لمحوں میں جمی نیشم نے بھی جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے محض 39 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رن اسکور کئے۔

 دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ڈیون کانوے 28‘ ول ینگ 32‘ ڈیرل مچل 54‘ ٹام لیتھم 21 اور مچل سینٹنر 17 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کیلئے ایڈم زمپا نے 3 جبکہ ہیزلووڈ اور کپتان کیومنس نے 2,2 وکٹ حاصل کئے۔

 قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے ٹراویس ہیڈ کے 67 گیندوں میں دس چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 109 رن کی مدد سے 388 رن بنائے۔ ہیڈ اور وارنر نے پہلی وکٹ کیلئے محض 19.1 اوورس میں 175 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد دی۔

 وارنر 65 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 81 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مچل مارش 36‘ اسٹیو اسمتھ 18‘ لبوشین 18‘ میکسویل 41‘ جوش انگلس 38 اور کپتان کیومنس 37 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کیلئے ٹرینٹ بولٹ اور گلن فلپس نے 3,3 جبکہ سینٹنر نے 2 وکٹس حاصل کئے۔