صحت

ممبئی میں آشوب چشم کی وبا، لاکھوں شہری متاثر

ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آشوب چشم کے مریض گھر سے باہر جانے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ مریضوں کو گھر پر آرام کرنا چاہئے۔

ممبئی: ممبئی میں آشوب چشم کی وبا سے لاکھوں شہری متاثرہوگئے ہیں اور ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر توجہ دیں اور گھریلو علاج سے بچیں بلکہ فوری طورپرفیملی ڈاکٹرسے رجوع ہوں۔

بی ایم سی طبی محکمہ کے مطابق ممبئی میں آشوب چشم کی وبا آ گئی ہے۔ آنکھیں، پانی دار، گندی اورسرخ ہوجاتی ہیں۔ یہ بیماری پہلے ایک آنکھ کو متاثر کرتی ہے لیکن ایک آنکھ سے آشوب چشم کے بعد دوسری آنکھ بھی متاثر ہو جاتی ہے۔ اس لئے ممبئی والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس انفیکشن سے بچنے کے لئے احتیاط برتیں ۔

واضح رہے کہ ممبئی کے شہری جو پہلے ہی موسم کی تبدیلیوں سے پریشان ہیں، اب آنکھوں کے تناؤ کا شکارہوگئے ہیں۔

ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آشوب چشم کے مریض گھر سے باہر جانے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ مریضوں کو گھر پر آرام کرنا چاہئے کیونکہ اس وبا کی شرح بڑھ رہی ہے ۔

بی ایم سی کے مطابق گزشتہ ہفتے سے ممبئی میں آنکھ کا مرض بڑھ گیا ہے۔ ممبئی کے شہری اسی طرح کی علامات ظاہر کر رہے ہیں جیسے اس قسم میں آنکھ میں سوجن آجاتی ہے ،جبکہ وہ آنکھوں پر گھر یلوعلاج نہ آزمائیں۔ ماہرین نے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق علاج کریں۔

اپیل کی گئی ہے کہ چونکہ آنکھ کانفیکشن ایک متعدی بیماری ہے اس لیے سفر سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے ۔خاندان سے دور رہیں آنکھوں کومت لگائیں ۔ایک علیحدہ رومال استعمال کرنا چاہیے ۔تیل والے کھانے سے پر ہیز کر یں ۔کوئی بھی دوا لینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر یں ۔