صحت

ملک میں ایک مریض کی کورونا سے موت اور ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 6,559 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,96,981 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران انفیکشن کے 209 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,463 افراد کو ٹیکہ لگائے جاچکے ہیں ۔ ملک میں مجموعی طورپر2,20,65,13,507 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 6,559 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,96,981 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,808 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 435 بڑھ کر 4,41,59,617 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 73 فعال معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 70، مہاراشٹر میں 56، تمل ناڈو میں 39، راجستھان میں 13، ہریانہ میں 11، اتر پردیش میں نو، گوا میں چھ، جھارکھنڈ میں پانچ، اتراکھنڈ میں چار، چنڈی گڑھ اور مدھیہ پردیش میں تین تین، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں دو جبکہ بہار میں ایک معاملہ سامنے آیا ۔ دوسری جانب راجستھان میں اس بیماری سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

ذریعہ
یواین آئی