شمالی بھارت

کووِڈ پازیٹیو بیرونی سیاح لاپتہ آگرہ میں سخت چوکسی

اب تمام تاریخی عمارتوں پر تمام سیاحوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ہوٹلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل ریکارڈ رکھیں اور محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر تفصیلات اَپ لوڈ کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ ارجنٹائن کے لاپتہ سیاح کی تلاش جاری ہے۔

آگرہ: ارجنٹائن کا ایک سیاح جس کا کووِڈ 19 ٹسٹ پازیٹیو آیا تھا‘ اس کے لاپتہ ہوجانے کے بعد ضلع کے محکمہ صحت کے حکام نے یہاں سخت چوکسی برتنے کا حکم دیا ہے اور انسدادی وبائی امراض کے پروٹوکول کو سخت کردیا ہے۔

اب تمام تاریخی عمارتوں پر تمام سیاحوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ہوٹلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل ریکارڈ رکھیں اور محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر تفصیلات اَپ لوڈ کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ ارجنٹائن کے لاپتہ سیاح کی تلاش جاری ہے۔

اسٹیشنوں اور شہر میں داخلہ کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سیاح نے اپنا فون نمبر غلط لکھایا تھا۔ منگل کے روزاس کا نمونہ حاصل کیا گیا تھا۔ مقامی ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔

بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافرین کی جانچ کی جارہی ہے۔ ہوٹل مالکان نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر سیاحوں کا ہجوم متوقع ہے۔ اسی دوران ایک مقامی تاجر کو جو حال ہی میں چین سے واپس ہوا ہے‘ الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس کا ٹسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ اس کے ارکان خاندان اور رابطہ میں آنے والے دیگر تمام 37  افراد کا ٹسٹ نگیٹیو آیا ہے۔