دہلی

دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل کے سامنے سڑک پر زچگی

متاثرہ کی طرف سے دواخانہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ عورت کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ وہ پوری رات دواخانہ کے باہر تڑپتی رہی لیکن اسے دواخانہ نے اڈمٹ نہیں کیا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے صفدر جنگ ہاسپٹل کے باہر ایک 30 سالہ عورت کی زچگی (فٹ پاتھ پر) ہوئی۔ ڈی سی پی (ساؤتھ ویسٹ) سی منوج نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اب عورت اور اس کی بچی کو دواخانہ میں شریک کرلیا گیا ہے اور گائنو کا ایک سینئر ڈاکٹر ان کا علاج کررہا ہے۔

متاثرہ کی طرف سے دواخانہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ عورت کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ وہ پوری رات دواخانہ کے باہر تڑپتی رہی لیکن اسے دواخانہ نے اڈمٹ نہیں کیا۔ اس نے صفدر جنگ ہاسپٹل کے احاطہ میں فٹ پاتھ پر بچی کو جنم دیا۔