دہلی

سبرا منیم سوامی اندرونِ 6 ہفتہ سرکاری بنگلہ خالی کریں: دہلی ہائی کورٹ

سبرا منیم سوامی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس یشونت ورما نے کہاکہ انہیں 5 سال کے لیے بنگلہ مختص کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے سرکاری بنگلہ ان کے لیے مزید مدت کے لیے مختص کرنے کوئی جواز نہیں پیش کیا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آج سابق رکن راجیہ سبھا سبرا منیم سوامی کو ہدایت جاری کی کہ وہ اندرونِ 6 ہفتہ سرکاری بنگلہ خالی کرکے اسٹیٹ آفیسر کے حوالے کریں۔ سیکوریٹی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے کابینی کمیٹی نے 15 جنوری 2016ء کو سابق مرکزی وزیر سوامی کو سرکاری بنگلہ مختص کیا تھا۔

 انہوں نے سیکوریٹی خطرات جاری رہنے کا سبب پیش کرکے دوبارہ سرکاری بنگلہ مختص کرنے ہائی کورٹ کا دروزہ کھٹکھٹایا۔ اپریل 2022ء میں ان کی راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہوگئی۔ مرکز نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے ادّعا پیش کیا کہ سرکاری بنگلہ دیگر وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ کو مختص کیا جاتا ہے۔

 سبرا منیم سوامی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس یشونت ورما نے کہاکہ انہیں 5 سال کے لیے بنگلہ مختص کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے سرکاری بنگلہ ان کے لیے مزید مدت کے لیے مختص کرنے کوئی جواز نہیں پیش کیا۔ درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اسٹیٹ آفیسر کو بنگلہ حوالے کرنے کا تیقن کریں۔