دہلی

ملک میں ایک ہی دن میں کورونا کے 15528 نئے معاملے

وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ سے متاثرہ 16,113 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل چار کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 623 مریض کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس انفیکشن کے 15528 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار 062 ہوگئی ہے۔

 اور اب تک 5,25,785 مریض اس وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک ملک میں 200.33 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27,78,013 ویکسین دی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ سے متاثرہ 16,113 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل چار کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 623 مریض کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں روزانہ انفیکشن کی شرح 3.33 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.47 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,68,350 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 87 کروڑ 01 لاکھ 55 ہزار 652 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آسام میں کورونا وائرس کے 718 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4409 ہو گئی ہے۔ اس سے ریلیف پانے والوں کی تعداد 718495 ہو گئی ہے جب کہ مزید 3 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8003 ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے 558 ایکٹیو معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 23475 پر آگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2701 اضافے کے بعد 6601397 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 70,284 ہے۔