دہلی

کمل ہاسن، دہلی میں کل یاترا میں حصہ لیں گے

اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن‘ مجاہدین آزادی کے ارکان خاندان اور کانگریس کے سرکردہ قائدین امکان ہے کہ ہفتہ کے دن دہلی میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گے۔

نئی دہلی: اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن‘ مجاہدین آزادی کے ارکان خاندان اور کانگریس کے سرکردہ قائدین امکان ہے کہ ہفتہ کے دن دہلی میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گے۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔

کمل ہاسن نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ انہیں راہول گاندھی نے مدعو کیا ہے اور وہ 24 دسمبر کو قومی دارالحکومت میں بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گے۔

صدر دہلی کانگریس انیل چودھری نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں 40 ہزار تا 50 ہزار یاتریوں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کل صبح بدرپور بارڈر میں داخل ہوگی۔

اس کے بعد وہ براہ اپولو ہاسپٹل آشرم کی طرف جائے گی جہاں یاتری لنچ بریک کریں گے اور کچھ دیر آرام کریں گے۔

دوپہر ایک بجے سے آشرم سے یاترا پھر شروع ہوگی اور نظام الدین کی طرف جائے گی۔ وہاں سے وہ انڈیا گیٹ سرکل۔ آئی ٹی او۔ دہلی کینٹ۔ دریا گنج کا رخ کرے گی۔ وہاں سے وہ لال قلعہ پہنچے گی۔

ہفتہ کی رات سے شارٹ بریک کے بعد یاترا 3 جنوری کو اترپردیش سے بحال ہوگی۔ ہریانہ اور پنجاب سے گزرکر وہ جموں وکشمیر پہنچے گی۔