حیدرآباد

رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ فرزند اور دیگر کے ساتھ کانگریس میں شامل

کھر گے نے تمام قائدین کو کانگریس کا کھنڈو ا پہنا کر انہیں کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پونگو لیٹی سرینواس ریڈی سابق ایم پی، اے آئی سی سی سکریٹری ومشی چندر ریڈی اور سابق وزیر محمد علی شبیر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن اسمبلی منیم پلی ہنمنت راؤ نے اپنے فرزند روہت اور سابق ایم ایل اے ویملا ویرشم کے ہمراہ نئی دہلی میں صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھر گے سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات

 اس موقع پر انچارج تلنگانہ کانگریس امور مانک راؤ ٹھاکرے، صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بھونگیر ضلع کے سابق صدر انیل کمار اور پربھاکر نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انیل کمار دو ماہ قبل ہی کانگریس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 دوماہ بعد وہ دوبارہ کانگریس میں واپس آگئے ہیں۔کھر گے نے تمام قائدین کو کانگریس کا کھنڈو ا پہنا کر انہیں کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پونگو لیٹی سرینواس ریڈی سابق ایم پی، اے آئی سی سی سکریٹری  ومشی چندر ریڈی اور سابق وزیر محمد علی شبیر بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ان قائدین نے راہول گاندھی سے بھی ملاقات کی ریونت ریڈی نے منیم پلی ہنمنت راؤ، ویملا ویر یشم کا تعارف کروایا۔ راہول گاندھی نے ان قائدین کی کانگریس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔