شمالی بھارت

نریندر مودی کے علاوہ ہیرا بین کے مزید پانچ ہیں بچے، جانئے

ہیرا بین مودی 18 جون 1923 کو مہسانہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی دامودر داس مولچند مودی سے ہوئی۔ مولچند مودی 1915 میں پیدا ہوئے جبکہ 1989 میں وہ چل بسے۔

گاندھی نگر: وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی اپنی زندگی کے 100 ویں سال میں آج انتقال کرگئیں۔ انہیں چند روز قبل دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی مودی، قومی راجدھانی سے احمد آباد کے لئے روانہ ہوئے اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کیں۔ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات گاندھی نگر میں انجام دی گئیں۔

پی ایم مودی ہیرا بین مودی کی تیسری اولاد ہیں۔ پسماندگان میں جملہ پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

ہیرا بین مودی 18 جون 1923 کو مہسانہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شادی دامودر داس مولچند مودی سے ہوئی۔ مولچند مودی 1915 میں پیدا ہوئے جبکہ 1989 میں وہ چل بسے۔

دامودر داس مولچند مودی، واڈ نگر ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچتے تھے جبکہ ہیرا بین ایک گجراتی ہندو خاندان میں گھریلو ملازمہ تھیں۔ ہیرا بین اور دامودر داس مودی کے چھ بچے تھے – پانچ بیٹے اور ایک بیٹی۔

ان کا سب سے بڑا بیٹا سومابھائی مودی ہے جو گجرات کے محکمہ صحت میں ایک افسر کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں۔

ان کا دوسرا بیٹا امرت مودی ہے جو بطور ٹیکنیشن ریٹائر ہوئے۔ تیسرا بیٹا ملک کا وزیراعظم ہے۔

ہیرا بین کے چوتھے بیٹے پرہلاد مودی ہیں جو ایک فیئر پرائس شاپ (راشن دکان) کے مالک ہیں اور آل انڈیا فیئر پرائس ڈیلرز فیڈریشن کے نائب صدر ہیں۔

ہیرا بین کی پانچویں اولاد ان کی اکلوتی بیٹی وسنتی بین مودی ہے۔ وسنتی بین کی شادی ایل آئی سی ملازم ہسمکھ لال مودی سے ہوئی اور وہ اُنجھا میں رہتی ہیں۔

ان کا سب سے چھوٹا بیٹا پنکج مودی ہے۔ وہ گجرات حکومت کے محکمہ اطلاعات میں کلرک ہیں۔